• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری حکام کی تاریخی کارروائی، 5پاکستانی اسمگلر زگرفتار

مصری حکام کی تاریخی کارروائی، 5پاکستانی اسمگلر زگرفتار

مصری حکام نے ملک کی تاریخ میں ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصری حکام کی تاریخی کارروائی، 5پاکستانی اسمگلر زگرفتار

مصری اخبار کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے کو 21 اپریل کو اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلرز کا گروہ بحیرہ احمر کے راستے ہیروئن کی بڑی کھیپ سفاجا پورٹ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصری حکام کی تاریخی کارروائی، 5پاکستانی اسمگلر زگرفتار

اطلاع پر مصری حکام نے ساحل سے 40 میل کی دوری میں ایک ایرانی کشتی پر چھاپہ مارکر 5پاکستانیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹن 350کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جس کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 65ارب روپے بتائی گئی ہے۔

مصری حکام کی تاریخی کارروائی، 5پاکستانی اسمگلر زگرفتار

گرفتار اسمگلروں کو الغردقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار اسمگلروں کو 15دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تازہ ترین