• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، سندھ پروفیسرز اینڈ سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسو سی ایشن کا کنونشن

خیرپور(بیورو رپورٹ)سندھ پروفیسرز اینڈ سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسو سی ایشن کا کنونشن سچل آڈیٹوریم خیرپور میں منعقد ہوا ۔ صدارت تنظیم کے صدر سید اسرار احمد شاہ نے کی کنونشن میں متعدد قراردادیں منظور کردی گئیں جن میں کالجوں و سیکنڈری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ختم کرنے ،سائنس کاجدید سامان مہیا کرنے ،زبوں حال تعلیمی اداروں کی نئی عمارتیں تعمیر کرانے ،پرائمری سے ہائی اسکولوں تک کے طلبہ کو سرکاری طور پر مفت کتابیں مہیا کرنے، حقدار اساتذہ کو ترقیاں دینے اور دیگر قرار دادیں شامل ہیں سید اسرار احمد شاہ نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں روشن خیالی تعلیم سے پھیلے گی تعلیم سے پسماندگی اور جہالت کا خاتمہ ہوگا ان کی تنظیم سندھ میں تعلیم کو پروان چڑھانے کی جد و جہد جاری رکھے گی۔کنونشن سے امتیاز شیخ ،گل حسن میر جت ،زاہد ہلیو،شمس الرحمان ،الاہی بخش شیخ ،عبدالرشید سومرو، علی احمد راجپر ،عبدالوہاب بلوچ ،حنیف لاشاری فقیر محمد دایواور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین