• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے پانچ برسوں میں عوام کوصرف مایوس کیا ،علامہ ناظر عباس

حکمرانوں نے پانچ برسوں میں عوام کوصرف مایوس کیا ،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکر ٹری جنرل و صدر شیعہ علماء کو نسل سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے گز شتہ پانچ برسوں میں عوام کوصرف مایوس کیا ہے ان حکمرانوں کو اس کا خمیازہ آئندہ الیکشن میں ناکامی کی صورت میں بھگتنا ہوگا روز بروز عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے سر کاری اداروں کو نجکاری کرکے بیچا جارہا ہے حکمرانوں کی مونو پولی کی وجہ سے سندھ کا کاشت کاری کا نظام پانی نہ ہونے کہ سبب شدید متاثر ہورہا ہے گنے کی فصلوں پر حکومت کی جانب سے صیح ریٹ نہ دینا اور گندم کی قیمت کا تعین نہ کیا جانا زرخیز زمینوں کو بنجر بنانے کی شاز ش ہے ، کسان حکمرانوں کی ناقص پالیسی کی بناء پر شدید مشکلات کا شکار ہیں بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے تجارتی صورتحال بڑی طرح متاثر ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہوگا اور ملک میں عا دلانہ نظام کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی اور مسائل کے حل کے لئے متبادل پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا ہوگا متحدہ مجلس عمل عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے مضبوط پلیٹ فارم ہے عوام کو چائیے کہ 2018کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کر کے ملک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

تازہ ترین