• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر زاہد احمد نے پروفیسر صلاح الدین کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروفیسر زاہد احمد نے شپ اونرز کالج کے پرنسپل پروفیسر صلاح الدینثانی کی جانب سے لگائے گئے مبینہ طور پر بے بنیاد ،جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دو کڑور روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ پروفیسر زاہداحمد کو حکومت سندھ نے اسلامیہ کالج کمپلکس کیس میں فوکل پرسن نامزد کیا تھا مگر سابق قائمقام ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر ضمیر کھوسو کی جانب سے کیس کی فائلیں فوکل پرسن کو فراہم نہ کرنے اور پروفیسر صلاح الدین ثانی کی جانب سے لکھے جانے والے خط کی وجہ سے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو اسلامیہ کالج کے کیس میںسندھ حکومت کی اپیل واپس لینی پڑگئی تھی ۔
تازہ ترین