• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھارادر،پولیس سے مقابلے میں ملزم ہلاک،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھارادر پولیس نے پھول پتی لین کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہونے لگا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،پولیس ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے فوری طور پر ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچا رہی تھی کہ وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ، اسکی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے ۔  

تازہ ترین