• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنہائی نہیں لوگوں کی موجودگی کام کی صلاحیت بڑھادیتی ہے

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی موجودگی کوئی بھی کام کرنے کی صلاحیت بڑھادیتی ہے۔ برطانیہ میں برین امچنگ ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے ریسرچ کی گئی جسے سامنے رکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ دیکھے جانے کا احساس کارکردگی بڑھادیتا ہے۔ اس سلسلہ میں برطانوی یونیورسٹی کے بائیو میڈیکل انجینئرکہتے ہیں کہ کوئی بھی ٹاسک انجام دیتے ہوئے دیکھنے والے کی موجودگی پرفامر کے لئے ترغیبی کردار ادا کرتی ہے۔
تازہ ترین