• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام مصطفیﷺ کا تحفظ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے،جےیوپی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر حاجی معین شیخ نے کہا ہے کہ نظام مصطفی ﷺاور مقام مصطفی ﷺکا تحفظ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے، الیکشن میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائےپاکستان کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں لطیف آباد میں قائم کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ﷺکے متوالے الیکشن میں لادین، سیکولر اور عصبیت پرستوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر تمام دینی جماعتیں یکجا ہوچکی ہیں، انشاءاللہ الیکشن 2018 میں کامیابی حاصل ہوگی۔
تازہ ترین