• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائز کرنے کیلئے تمام تیاریاں 30اپریل تک مکمل کرنے کاحکم

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائز کرنے کیلئے تمام تیاریاں 30اپریل تک مکمل کرنے کاحکم

اسلام آباد (حنیف خالد)وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردارمہتاب احمدخان نے پیرکی سہ پہر نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایرپورٹ کااسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ معائنہ کیا ایرپورٹ کے مختلف علاقوں میں جاکرسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کوضروری ہدایات دیں وزیراعظم کے مشیرہوابازی نے زوردے کر کہاکہ 30اپریل تک ایرپورٹ کا ہر چھوٹے سے بڑاکام مکمل کرلیاجائے تیاریوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پرسیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن مرزاسہیل عامر کوآگاہ رکھاجائے سبکدوش ہونے والے وفاقی سیکرٹری ہوابازی عرفان الٰہی نے ایڈوائزر ٹوپرائم منسٹراورسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان کواب تک کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین