• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمان ڈرائیور کو تعصب کا سامنا، انتہا پسند ہندو مسافر نے ٹیکسی کینسل کروادی

بھارت، مسلمان ڈرائیور کو تعصب کا سامنا، انتہا پسند ہندو مسافر نے ٹیکسی کینسل کروادی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے شمالی شہر لکھنؤ میں ابھیشیک مشرا نے ٹیکسی بک کرائی اور جب معلوم ہوا کہ ڈرائیور مسلمان ہے تو اپنی بکنگ کینسل کرادی، اس بات پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ابھیشیک مشرا کا تعلق انتہا پسند جماعت وشو ہندو پریشد سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ʼاپنا پیسہ جہادیوں کو نہیں دینا چاہتے، لہذا بکنگ کینسل کرادی۔ بہت سے لوگ اخبارات میں اور سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔لوگ کہتے کہ ڈرائیور تو ناسمجھ تھا، لیکن آپ تو خود کو ʼہندو مفکر بتاتے ہیں اور آپ و تو کئی وفاقی وزرا ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، آپ کو تو زیادہ سمجھداری سے کام لینا چاہیے تھا۔ ابھیشیک مشرا پر بھی کتنا پریشر ہوگا، یہ سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔ ابھیشیک مشرا کا کہنا ہے کہ وہ ہندو ڈرائیوروں کے مفادات کا دفاع کر رہے تھے۔ وہ بظاہر کٹھوعہ میں ایک معصوم لڑکی کے ریپ اور قتل کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے وال مواد سے ناراض تھے جس سے ان کے خیال میں ہندو مذہب کی توہین ہوتی ہے۔

تازہ ترین