• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیا کے وزیر اعظم مظاہرین کے آگے بے بس ، استعفیٰ دے دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) آرمینیا کے وزیر اعظم سیرز سارکیزیئن مظاہرین کے آگے بے بس ہو گئے ، انہوں نے استعفیٰ دے دیا، سابق وزیر اعظم نے آن لائن پیغام میں عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا، ملک بھر میں جشن ، ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔وزیراعظم کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے مظاہرے جاری تھے جس کی وجہ سے وہ عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ دس سال تک وزارت عظمٰی پر رہنے کے بعد بھی سارکیزیئن اقتدار کسی دوسرے کے حوالے کرنے پر تیار نہیں ہیں اور ملکی آئین میں تبدیلی کے بعد وزیر اعظم نے اپنے اختیارات میں بھی اضافہ کر لیا ہے ۔
تازہ ترین