• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغوی بچیاں آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں ورنہ افسران کو اڈیالہ بھجوائوں گا، جسٹس صدیقی

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دو سال قبل طالبات کے اغواء کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر آئندہ سماعت پر بچیاں پیش نہ کی گئیں تو انسپکٹر جنرل پولیس سمیت سارے پولیس افسران سیدھے اڈیالہ جیل بھجواؤں گا ۔جانتے ہیں طاہر عالم کس تکہ شاپ میں کس صحافی کیساتھ مدہوش ہوتے ہیں، ایک سب انسپکٹر آئی جی کا تبادلہ کرا دیتا ہے، گمشدہ بچیاں میری بیٹیاں ہیں آج بھی تھانے آکشن ہو رہے ہیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے تھانہ کھنہ کے علاقہ ضیا مسجد سے دو سال قبل اغواء کی جانے والی بچیوں کے کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے جب سماعت سروع کی تو ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروائی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بچیوں کی تلاش میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ مزید تین افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔ حیدر آباد اور آزاد کشمیر میں بھی پولیس کی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں ۔
تازہ ترین