• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی، لوڈشیڈنگ میں کمی

کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی،لوڈشیڈنگ میں کمی

وزیراعظم شاہد خاقان کی کے الیکٹرک اور سوئی سدرن حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد معاملہ حل ہو گیا، کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں بہتری کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی 190 ایم ایم سی ایف ڈی ہونے پر بجلی کی فراہمی معمول پر آ جائے گی، انڈسٹریل زونز آج سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو جائیں گے۔

سوئی سدرن حکام کا کہناہے کہ کے الیکٹرک کو 60 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی فراہمی بھی ایک دو روز میں شروع کر دی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس 90 سے بڑھا کر 130 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی ہے جس سے کراچی میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہونے پر بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی، انڈسٹریل زونز آج سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو جائیں گے۔

کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی،لوڈشیڈنگ میں کمی

سوئی سدرن حکام کا کہناہے کہ کے الیکٹرک کو 60 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی فراہمی بھی ایک دو روز میں شروع کر دی جائے گی۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں اضا فہ کر دیا گیاہے، تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبر دار کیاہے کہ کے الیکٹرک نے پیسوں کی ادائیگی میں بہانے بنائے تو گیس سپلائی دوبارہ روکی جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں آ کر کےالیکٹرک اورسوئی سدرن گیس کے درمیان گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہے لیکن چوری والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی،جہاں چوری زیادہ ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ضرور ہوگی۔

کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کی جانب سے اضافی گیس کی فراہمی کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے جبکہ آج شہر میں انٹرمیڈیٹ کے پرچے بھی شروع ہورہے ہیں۔

تازہ ترین