• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِحصص ، 100 انڈیکس 504 پوائنٹس کے اضافے پر بند

بازارِحصص ، 100 انڈیکس 504 پوائنٹس کے اضافے پر بند

پاکستان حصص بازار میں آج سرمایہ کار سرگرم رہے اور 100 انڈیکس 504 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 876 کی سطح پر بند ہوا۔

حصص بازار میں سرمایہ کارون کی جانب سےآج خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی جبکہ آج پورے دن 9 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے 15 کروڑ 38 لاکھ حصص کا کاروبار کیا گیا۔

کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 540 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ 100انڈیکس 45 ہزار 911 کی بلند سطح تک دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 504 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 876 کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت کا بجٹ پیش کرنے کے اعلان پر بجٹ نہ آنے کے خدشات ختم ہوگئے اور ساتھ ہی سرمایہ کار وفاقی بجٹ میں کچھ مرعات ملنے کی خبروں پر خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

تازہ ترین