• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو تحفظ دیا جائے، الیسٹر کک

ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو تحفظ دیا جائے، الیسٹر کک

سابق برطانوی کپتان اور مایہ ناز اوپنگ بیٹسمین الیسٹرکک کا کہنا ہے کہ انہیں کرکٹ مقابلوں کو 100 گیندوں تک محدود کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی تحفظ دیا جائے۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے اس نئے فارمیٹ کو 2020 میں متعارف کرانا چاہتے ہیں۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کک نے کہا کہ چار یا پانچ روزہ کرکٹ کی گنجائش ہونی چاہیے۔

کک کا کہنا تھا کہ اصل مزہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کا ہے ۔ نئے فارمیٹ کے مطابق اننگز 15 اوورز پر مشتمل ہوگی اور ہر اوور میں چھ بالز ہوں گی، جبکہ آخری اوور 10 بالز کا ہوگا جسے 3 بولرز کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے فارمیٹ پر صرف ابھی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی کیسے ممکن ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کامیاب نہیں ہو رہی جیسا کہ 10 سال پہلے تھی۔

سابق برطانوی اوپنرنے کہا کہ اس وقت پیسہ صرف چھوٹے گیم میں ہے۔ ؎

واضھ رہے کہ کئی برطانوی کرکٹرز کی جانب سے 100 گیندوں کے میچز کی حمایت کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین