• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ریسنگ کے دوران اکثر غیر متوقع نتائج شائقین اور کھلاڑیوں کو حیران کر دیتے ہیں تاہم ایسا فاتح کھلاڑی آپ نے شاید ہی کہیں دیکھا ہوجو متوقع شکست کے باوجود فاتح بن گیا ۔

امریکا میں ہونیوالے ایک بائیک ریسنگ کے دوران اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب بائیک سوار مٹی اور کیچڑ کی دلدل کے اوپر سے چھلانگ لگاتے ہوئے مختصر ترین وقت میں فینش لائن کراس کرنے کے لئے آگے بڑھے تو ایک سوار اپنا توازن کھو بیٹھا اور بائیک سے نیچے جا گِرا تاہم قسمت نے ساتھ نہ چھوڑا۔

بائیک سے گِر جانے کے باوجود بائیک کا ایسکلیٹر دبا رہ گیا اور بائیک نے اپنے رائیڈر کے بغیر ہی فینش لائن مختصر ترین وقت میں پار کر کے ججز کو حیران کر دیا۔

یہ خوش قسمت رائیڈر نہ صرف فاتح قرار پایا بلکہ شائقین اور ججز بھی اس شخص کی جیت پر حیران دکھائی دئیے ۔

تازہ ترین