• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ کسی کا مکمل کام دیکھے بغیر محدود الفاظ میں قید کردیتے ہیں، کترینہ کیف

لوگ کسی کا مکمل کام دیکھے بغیر محدود الفاظ میں قید کردیتے ہیں، کترینہ کیف

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آنے والی فلموں’زیرو‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف باربی ڈول کترینہ کیف اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔اگرچہ کترینہ کیف’چکنی چمیلی‘ جیسے آئٹم گانوں پر بھی پرفارم کر چکی ہیں، تاہم وہ خود کو گلیمرس ہیروئن نہیں سمجھتیں۔ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کترینہ کیف نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ لوگ چند فلموں اور پرفارمنس کی بنیاد پر شخصیات پر لیبل لگالیتے ہیں۔کترینہ کیف نے کہا کہ وہ خود کو گلیمرس نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ چاہتی ہیں کہ کسی کی شخصیت کو محدود الفاظ میں قید کیا جائے۔بار بی ڈول نے وضاحت کی کہ انہوں نے ’راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، عجب پریم کی غضب کہانی اور نیو یارک‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے، پھر بھی انہیں گلیمرس ہیروئن کیوں سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لوگ کسی کی شخصیت کو اس کا مکمل کام دیکھے بغیر محدود الفاظ میں قید کردیتے ہیں۔کترینہ کیف نے آنے والی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں پہلی بار ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اچھا موقع قرار دیا۔

تازہ ترین