• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر طیار سو سائٹی میں جائز تعمیرات توڑنے کا نوٹس لیا جائے،علامہ صادق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جعفرطیار سوسائٹی کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے،متاثرہ مکینوں کو گھروں کی تعمیر نو کیلئے مالی امدادفراہم کی جائے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر مکینوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، ناجائز کے ساتھ جائز املاک کو نقصان پہنچنے کی درجنوں شکایات موصول ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے جعفرطیارسوسائٹی کے مکینوں کے وفدسے وحدت ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئین اور قانون کی بالا دستی پر کامل یقین رکھتی ہے، چیف جسٹس کے حکم پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن حالیہ دنوں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کے تحت جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں مکینوں کی جائز ،ناجائز املاک کو منہدم کیا گیا، اس حوالے سے متعدد مکینوں نے ایم ڈبلیوایم سے مختلف سطح پر رابطہ کیا ہے اور اپنی جائز املاک سمیت، بجلی اور گیس کے میٹرز کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا ہے۔
تازہ ترین