• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی بینک اوراسٹیٹ بینک کےتحت ڈیجیٹائزیشن اورٹرانسفارمیشن کے حوالے سےسیشن کا انعقاد

کراچی(جنگ نیوز) سٹی بینک این اے پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ’’ ڈیجیٹائزیشن ، ٹرانسفارمیشن اور مارکیٹ ڈسرپٹرز اینڈ ایولوشن کے حوالےسے ایک سیشن کا انعقاد ہوا ۔ اسٹیٹ بینک میں ہونے والے اس سیشن کی صدارت بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز گروپ(بی پی آرجی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسید عرفان علی اور سٹی بینک کے ٹریژری اینڈٹریڈ سولیشنز کے سربراہ نوین سلطان نے کی۔ اس سیشن میں فنانشل مارکیٹ اسٹرکچر میں وقوع پزیر ہونےوالی ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی گئی اور اس بات پر بھی کہ کیسے گلوبلائزیشن ، اربنائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے رجحانات بینکنگ اور فنانشل لینڈ اسکیپ میں تبدیلی لارہے ہیں۔
تازہ ترین