• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی کرائون کورٹ نے ہارون عباسی کو تمام الزامات سے بری کردیا

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) برطانیہ کی کرائون کورٹ نے ہارون عباسی کی دائر اپیل پر دو روزہ سماعت کے بعد انہیں تمام الزامات سے بری کردیا۔ فیصلے پر ہارون عباسی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر میں اپنے اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے مجھے، میرے خاندان، میرے قائد اور میرے چاہنے والوں کو سرخرو کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرا ساتھ دیا، میں ان کا بھی شکر گزار ہوں اور جنہوں نے میرے خلاف ناکام پروپیگنڈا کیا، انہیں اپنے آقاؐ کی سنت کے مطابق معاف کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ہارون عباسی ڈاکٹر طاہر القادری کے خاص شاگردوں میں سے ہیں، وہ منہاج القرآن مانچسٹر کے ڈائریکٹر بھی رہہ چکے، اس وقت وہ قاہرہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ایک خاتون نے نازیبا حرکات کا کیس کیا تھا اور ستمبر 2016 میں انہیں ان الزامات کا مرتکب قرار دیا گیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے کرائون کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، جس نے 22 اور 23 مارچ 2018 کو ان کی اپیل پر سماعت کی اور ان الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ کرائون کورٹ کے فیصلے کے بعد مقامی کمیونٹی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے آبائی علاقے مری، گلیات اور عباسی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تازہ ترین