• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کےآخری پارلیمانی سال کا اجلاس آج 3بجے شروع ہوگا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے آخری پارلیمانی سال کا اجلاس آج 3بجے سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی صدارت میں شروع ہو گا، پہلے روز صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین، وزیر ِتوانائی چودھری شیر علی اور خاتون وزیر بہبود ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیں گے ان کی عدم موجودگی کی صورت میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ، کرم الٰہی بندیال اور شاہین اشفاق ایوان میں سوالات کے جوابات دیں گی۔ اجلاس کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے سپیکر رانا اقبال خاں کی صدارت میں وزیر قانون ، قائد حزب اختلاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈروں اور سرکردہ اراکین کا اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون دی پنجاب سائونڈ سسٹم (ریگولیشن) ترمیمی آرڈیننس 2018ء پیش کریں گے جبکہ تین دی پنجاب ویٹنس (پنجاب ترمیمی) بل 2018ء ، دی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن (ترمیمی) بل 2018ء اور دی ایکسپولوسیو سیٹینس (پنجاب ترمیمی) بل 2018ء بھی ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ گزشتہ روزسپیکر رانا اقبال خاں نے سکیورٹی اداروں کو اجلاس کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین