• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوڈو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو پریشان نظر آتا تھا۔
کاغذ قلم لے کر ایک کونے میں بیٹھ جاتا،
حساب کتاب کرتا۔
تنخواہ کم تھی اور اخراجات زیادہ۔
وہ گھر کا بجٹ بنانے کی کوشش کرتا اور روہانسا ہو جاتا۔
لیکن گزشتہ یکم کو وہ بے فکری سے گھوم رہا تھا۔
’’آج تم بجٹ نہیں بنا رہے؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’بنا بھی لیا۔‘‘ ڈوڈو مسکرایا۔
’’اتنی جلدی کیسے بنا لیا؟‘‘
میں نے تعجب کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔
چنانچہ میں نے وزارت خزانہ کا فارمولا استعمال کیا۔
قرضوں اور مفروضوں کا بجٹ بنا لیا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین