• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے میونسپل کمشنر کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے میونسپل کمشنر کا چارج سنبھال لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میونسپل کمشنر کی حیثیت سے جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ اس سے قبل بطور کمشنر ژوب بلوچستان خدمات انجام دے رہے تھے ۔ وہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی اورایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ای اینڈ آئی پی سٹی گورنمنٹ کراچی اور دیگر عہدوں پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے میئر کراچی وسیم اختر سے تفصیلی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین