• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت ہڑتال جماعت غرباء اہلحدیث کی حمایت

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمٰن سلفی، حافظ محمد سلفی، حشمت اللہ صدیقی، علامہ عامر عبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی، فیصل سلفی و دیگر جماعت غربا اہلحدیث کے رہنمائوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ و اضافی بلوں کے خلاف پر امن ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تمام تر احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک ابھی تک لوڈ شیڈنگ سے متعلق اپنا رویہ بدلنے پر تیار نہیں جبکہ اضافی بلنگ کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، حالیہ نئے بل میں درجہ حرارت کے خانہ کا اضافہ کرکے 60فیصد اضافہ کردیا گیاہے جس کا وزیر اعظم کو نوٹس لینا چاہئے۔
تازہ ترین