• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدرکا ایران جوہری معاہدے پر امریکی فیصلہ بدلنے میں ناکامی کا اعتراف

پیرس (ایجنسیاں )فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شاید اپنے امریکی ہم منصب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کرانے میں ناکام رہے ہیں۔اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدرنے کہا کہ ان کے پاس ʼکوئی اندرونی معلومات نہیں ہیں کہ وہ یقینی طور پر کچھ کہہ سکیں لیکن انھیں لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ اس معاہدے کو برقرار رکھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔
تازہ ترین