• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محمد اشرف

برمنگھم(پ ر) جموں وکشمیر کسی ملک کی جاگیر نہیں ہے بلکہ اس پر سات دہائیوں سے غاصبانہ قبضہ ہے اور ہم اس کی مکمل آزادی و خودمختاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم شہیدِ کشمیر مقبول بٹ شہید اور قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل تک سرگرم عمل رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برمنگھم برانچ کے نئے منتخب ہونے والے صدر چوہدری محمد اشرف نے برمنگھم میں برانچ الیکشن میں کامیابی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برمنگھم برانچ کے الیکشن کا انعقاد برمنگھم کے علاقہ آلم راک میں کیا گیا جس میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سینئر رہنما غفور غوری نے ادا کی۔بر انچ کے دیگر منتخب ہونے والوں میں نائب صدر شاہین اختر ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری وسیم انصاری، سیکرٹری مالیات قیوم انصاری، پریس سیکرٹری زعفران اسلم مرزا، آرگنائزر عدنان علی بٹ جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں معصوم انصاری، احسان انصاری، شعیب ساگر جنجوعہ، لیاقت لون، رحمت حسین، صغیر چوہدری، ظہیر عباس، محمود انصاری ، شفیق انصاری اور ہارون مرزا شامل تھے۔ شعیب ساگر جنجوعہ اوراکرام مرزا کو شعبہ پریس جبکہ ممتاز مرزا اور مطلوب چوہدری کو شعبہ مالیات میں معاونت کے لیے چنا گیا۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر غفور غوری نے برانچ کے منتخب ہونے والے عہدادروں کاحلف لیا۔
تازہ ترین