• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) واہ گاؤں میں شادی شدہ خاتون کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا۔تھانہ واہ صدرکوگل منیر نے بتایا کہ واہ گارڈن میں بھائی اور بیوی خالدہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں،عمر زیب ہمارے گھر آتا جاتا تھا اس کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے میری بیوی نے مجھےبتایا تھاکہ اس کی نیت ٹھیک نہیں،جس پر میں نے اسےگھر آنے سے منع کردیاتھا لیکن وہ بازنہ آیا ۔گذشتہ روز میں اور میرا بھائی گھر آئے تو دیکھا کہ عمر زیب میری بیو ی خالدہ پر چھری سے وار کررہا ہے ،وہ شدیدزخمی ہوگئی اوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ عمر زیب دھمکیاں دیتا ہوا فرارہوگیا ۔
تازہ ترین