• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری حامد انصاری کی واپس پشاور جیل منتقلی کیس کی سماعت

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی شہری حامد نہال انصاری کی مردان سے پشاور جیل منتقلی کے حوالہ سے کیس کی سماعت 9مئی تک ملتوی کر دی ہے ‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اعجاز انور نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کی جانب سے قاضی محمد انور ایڈووکیٹ اور سوشل ورکر رخشندہ ناز عدالت میں پیش ہوئے‘ قاضی محمد انور ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حامد نہال انصاری جو 3سال سے قید کاٹ رہا ہے کو پشاور سے مردان جیل منتقل کیاگیا ہے حالانکہ وہ ایک انتہائی حساس نوعیت کا قیدی ہے جس پر جیل میں متعدد بار حملے بھی ہو چکے ہیں‘ لہٰذا اس کی مردان سے واپس پشاور جیل منتقلی کا حکم جاری کیا جائے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حامد نہال انصاری کو ملٹری کورٹ نے سزا دی ہے اور مردان میں اسے علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے ‘ اس کی جان کو خطرہ نہیں‘ جس پر عدالت نے مزید سماعت 9مئی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین