• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر، میئر کراچی کو تبدیل کرنیکی سازش ناکام ہوگی، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تمام ترمشکلات، نامصائب اور کٹھن حالات کے باوجودایم کیوایم زندہ اورمضبوط ہے اورآئندہ بھی رہے گی، ایم کیوایم نے کبھی بھی اصولوںپرسمجھوتہ نہیں کیاہے اورہرطرح کے حالات کامیدان میں رہ کرمقابلہ کیاہے۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ غیر جمہور ی طریقے سے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور میئر کراچی وسیم اختر کو ہٹانے کی کوئی بھی کوشش ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی، دس برس سے پیپلزپارٹی کی کرپشن ، تعصب اوربغض کی وجہ سے یہ شہررہنے کے قابل نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ کمال یہ ہے کہ مینڈیٹ ایم کیوایم کا ہے اور اسے ایم کیوایم کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، ہم کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے اس مینڈیٹ کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن شروع ہونے والے ہیں اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں میں تیزی آگئی ہے ۔ جمعرات کو ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرمحمدعامر خان، ڈپٹی کنوینرزوسیم اختر، نسرین جلیل ،کنورنویدجمیل کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے 51ایم پی ایز منتخب ہوکر آئے ،آج بلدیات میں 309میں سے 204چیئرمین اور کونسلر حق پرست نمائندے ہیں اورکوئی آنکھوں میں دھول جھونک کربھی سندھ کے شہری علاقوں کے اس مینڈیٹ کو یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ یہ ایم کیوایم کا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ اپنی وفاداری تبدیل کررہے ہیں پاکستان کا آئین انہیں ایوان کا نمائندہ نہیںسمجھتا،جہاںتک کرپشن کے حوالے سے شور مچا نے کاتعلق ہے اس کا جواب آئینی و قانونی طریقے سے دیاجارہاہے اورمیئر کراچی بھی اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کوضرور اعتمادمیںلیںگے کہ وہ فنڈزجو کہ کراچی پورے پاکستان کو60فیصداورسندھ کی حکومت کو90فیصدسے زیادہ دیتاہے جوہے ہی کراچی کا،اس فنڈز کا حساب پیپلزپارٹی کے پاس ہے،10سال سے پیپلزپارٹی کی کرپشن ، تعصب اوربغض کی وجہ سے یہ شہررہنے کے قابل نہیں رہا،کچرے کے ڈھیرمیںحیدرآباد،کراچی دھنستے نظر آرہے ہیں،پھرہمیںاعلیٰ عدالتوںکے فیصلوںکی وجہ سے بلدیاتی نظام ملا لیکن جتنا لولا،لنگڑا،معذور، مفلوج بلدیاتی نظام ہے اس سے کچھ نہیں کیاجاسکتا تھایہ ایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ اورنظریاتی نمائندے اورمیئر ہیں جنہوںنے اس شہر کے چہرے کوآہستہ آہستہ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے آج شہرمیںکچرے کے ڈھیرہیںلیکن اس طرح نہیں کہ جس طرح پہاڑ بنے تھے ، ہریالی پھول اور ان کے رنگ نظر آنا شروع ہوئے ہیں۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سیدامین الحق،خواجہ اظہار الحسن،فیصل سبزواری،عادل خان،اسلم آفریدی،ارشد حسن،شکیل احمد،زاہدمنصوری، شاہدعلی اورمطیع الرحمن بھی موجود تھے۔
تازہ ترین