• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو نشریات کے دوران اینکرز کی موج مستیاں



براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔کچھ ایسا ہی ایک نشریاتی ادارے کے اینکرز کے ساتھ بھی ہوا۔

لائیو نشریات کے دوران اینکرز کی موج مستیاں

امریکی ٹی وی وی چینل کی خاتون اینکر ناظرین کو موسم کا حال بتا رہی تھی کہ اس دوران ساتھی اینکر کو شرارت سوجی اور آن ایئر ہونے کا اندازہ کئے بغیر کیمرے کے سامنے آگیا اور ڈانس کرنے لگا۔

لائیو نشریات کے دوران اینکرز کی موج مستیاں

ساتھی اینکر کے یوں کیمرے کے سامنے آکر ڈانس کرنے پر خاتون پریزنٹر بھی خوب محظوظ ہوئیں اور خود بھی ڈانس اسٹیپ دینے لگی جیسے کہہ رہی ہو، بہت بتا دیا موسم کا حال اب تھوڑی موج مستی بھی ہوجائے۔

لائیو نشریات کے دوران اینکرز کی موج مستیاں

اچانک آن ایئر ڈانس کرتے اینکر کے دلچسپ انداز پر ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے ناظرین بھی خوب محظوظ ہوئے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین