• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیزنل انفلوئنزا کیا ہے؟

سیزنل انفلوائنزا جسے پہلے سوائن فلو کہا جاتا تھا،اب سیزنل انفلوئنزا ( اے ایچ ون این ون ) کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ ایک وائرس سے پھیلتا ہے، اور متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے آلودہ ذرات پھیلتے ہیں اور دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ وائرس متاثرہ مریضوں کے سانس سے ہوا، اور ہاتھوں سے مختلف جگہوں پر پھیلتا ہے۔جب کوئی صحت مند انسان متاثرہ جگہ پر ہاتھ لگاتا ہے تو یہ جراثیم اس کے جسم میں داخل ہوکر اسے بھی دو یا تین دن میں متاثر کردیتا ہے جس سے مریض کو نزلہ اور زکام ہوجاتا ہے۔

لوگوں میں قوت مدافعت زیادہ نہیں ہے اس لئے وہ اس بیماری سے لڑ نہیں پاتے۔ H1N1 انفلوئنزا کی ایک خاص قسم ہے جو کہ H1N1 وائرس سے پھیلتی ہے۔ ہر نزلہ زکام H1N1 نہیں ہوتا۔

شدید بخار نزلہ زکام، کھانسی اور چھینکوں کا آنا اس کی ابتدائی علامات ہیں اس کے علاوہ جوڑوں اور پٹھوں میں درد اور بھوک کا ختم ہو جانا بھی اس میں شامل ہے۔

اس بیماری میں احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرہ افراد کو اور اس کے اردگرد رہنے والے لوگوں کو ماسک کا استعمال کرنا چاہئے۔ چھوٹے بچوں، بوڑھے لوگوں اور حاملہ خواتین اور وہ لوگ جو کسی دائمی مرض میں مبتلا ہیں یا جن کی قوت مدافعت کم ہے انکو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین