• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے قومی اسمبلی نئے وفاقی بجٹ کی پہلی خواندگی شروع کریگی

اسلام آباد (حنیف خالد) نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر قومی اسمبلی آج سے پہلی خواندگی کا آغاز کرے گی۔ وفاقی بجٹ فنانس بل اور ٹیکس تجاویز پر عام بحث 5روز جاری رہے گی جس کا آغاز لیڈر آف دی اپوزیشن سید خورشید شاہ کریں گے۔ اسکے بعد قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے ایم این اے حضرات کو کم سے کم مقرر ہونے والے وقت کے دوران بجٹ پر عام بحث کا سپیکر قومی اسمبلی بھرپور موقعہ دیں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے پہلی خواندگی کے دوران واک آئوٹ حتیٰ کہ بائیکاٹ بھی خارج ازامکان نہیں ہے۔

تازہ ترین