• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 ارب روپے جمع کئے

سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 ارب روپے جمع کئے

سندھ میں رواں مالی سال پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 ارب 14 کروڑ روپے جمع ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 9 ارب 45 کروڑ روپے اکھٹے کیے گئے تھے۔

بورڈ آف ریونیو سندھ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پراپرٹی ٹیکس کی مد میں تخمینہ 3 ارب روپے کمی کے ساتھ 18 ارب 20 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، نظر ثانی شدہ ہدف کا 67 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں سب سے زائد ساڑھے 6 ارب روپے کاٹیکس جمع ہوا جبکہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں ڈھائی ارب روپے جمع ہوئے ۔

ماہرین کے مطابق بجٹ میں 40 لاکھ سے زائد پراپرٹی نان فائلر کی جانب سے خریداری پر پابندی کے سبب رواں مالی سال کے بقیہ 3 مہنیوں میں 15 ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین