• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگولیا میں فضائی آلودگی کا توڑ نکال لیا گیا


تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے موسم کے اثرات اور سڑکوں پر گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے جس کے باعث نہ صرف دنیا بھر میں بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ شہری تازہ ہوا سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے منگولیا میں منفرد آکسیجن کاکٹیل تیار کیا گیا ہے جو اسموگ کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

منگولیا میں فضائی آلودگی کا توڑ نکال لیا گیا

منگولیا کے دار الحکومت اولان باتور میں اس آکسیجن کاکٹیل کا استعمال کافی بڑھ رہا ہے جسے خاص طور پر حاملہ خواتین استعمال کررہی ہیں۔

یہ آکسیجن کاکٹیل 2ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ اسے مخصوص اسسٹرا کی مدد سے کسی بھی جوس یا مشروب میں ڈال کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین