ملتان (نمائندہ جنگ)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاہےکہ نیب کا سورج ایک دوکیسز میں چمک رہاہے‘باقی میں گرہن لگاہے‘نیب نیب نہیں بلکہ ایک عیب ہےجس کا مقصدپرانی جماعتوں کونقصان پہنچاکرنئی جماعت ٹرانسپلانٹ کرناہے‘ملک کاواحد سیاستدان ہوں جسے5 سال جیل میں رکھنےکےبعدنیب نےمسٹرکلین کا لقب دیا‘آصف زرداری کی سیاست سمجھنےکیلئےپی ایچ ڈی ضروری ہے‘ملتان کے حلقہ این اے 155اوراین اے 158سے الیکشن لڑوں گا‘نوازشریف کےملتان جلسےکی دعوت دی گئی تو ضرورشریک ہونگا۔ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ نیب اعلیٰ درجےکاڈرامہ ہےجس کامقصدمخصوص لوگوں کااحتساب کرنا ہے‘واحدسیاستدان ہوں جسےنیب نےکڑےاحتساب کانشانہ بنانےکےبعدمسٹرکلین کاسرٹیفکیٹ دیا‘ اس کابنیادی مقصداحتساب ہےمگرنیب پرانی جماعتوں کونقصان پہنچاکرنئی جماعت ٹرانسپلانٹ کرتاہے‘اس وقت بھی نیب مسلم لیگ (ن) کوختم کرناچاہتی ہے‘نیب کوسپریم کورٹ بھی بے ہودہ ادارہ کہہ چکا ہے‘نیب صرف سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کرتاہےنیب کےمطابق مشرف دورمیں ایک پائی کی کرپشن نہیں ہوئی جس سےواضح تاثرملتاہےکہ نیب کا سورج صرف ایک دوکیسز میں چمک رہاہےباقی میں گرہن لگا ہے۔