• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت

بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر گم ہوجانے والے یا کسی بھی وجہ سے دیر کرکے پرواز کی تاخیر کا سبب بننے والے مسافروں کی شناخت اب چند سیکنڈ ز میں کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت

اگر کوئی مسافر ایئرپورٹ پر اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑ گیا ہے اور اس کی وجہ سے پرواز کو اڑان بھرنے میں دیر ہورہی ہے تو ان مسائل کو منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈز میں حل کرلیا جائے گا کیونکہ اب چہرہ شناس سسٹم تیار کرلیا گیا ہے جو ڈیٹا کی مدد سے مسافروں کو چند سیکنڈز میں تلاش کرلے گا۔

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت

 دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز پانے والے سنگاپور کے چھانگی ہوائی اڈے نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت

اس نظام کے تحت قریباً دو ارب لوگوں کے ڈیٹا میں سے تین سیکنڈ کے اندر اندر گم شدہ یا تاخیر کرنے والے شخص کی شناخت کی جاسکے گی اور خود کار طریقے سے مذکورہ شخص کا چہرہ بڑی اسکرین پر آجائے گا۔

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت

چہرہ شناخت سسٹم ایئرپورٹ پر لگے کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے والے فرد کے چہرے کو ریکارڈ کرے گا اور ڈیٹا بیس سے ان کی تفصیلات سیکنڈز میں مہیا کردے گا۔

تازہ ترین