• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قہقہے لگائیں، عمر بڑھائیں، ہنسنے کے عالمی دن پر ماہرین کا مشورہ


پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہنسی یا قہقہوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،قہقہوں یا ہنسنے کا یہ عالمی دن1998سےاقوام متحدہ کے تحت منایا جاتاہے، اس دن کےلحاظ سے دنیا بھرمیں مختلف تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہنسی اور قہقہوںسے صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کی اہمیت کو اجاگرکیا جا تا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں ایک دن میں10سے15منٹ قہقہے لگا کر ہنسنے سے انسان40کیلوریز کوبرنٹ کرتا ہے جو ایک سال میں تین سے چار پونڈ وزن کم کرنے کے کورس کے مساوی ہے،ایک بھر پور قہقہے کے جسم پر45منٹ تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پورے جسم کے پٹھے آرام میں آجاتے ہیں۔

قہقہے سے جسم میں دبائو کا باعث بننے والے ہارمون کم اور مدافعت والے ہارمون بڑھتے ہیں جس کی مدد سے جسم مختلف بیماریوں سے لڑنے میں توانا رہتا ہے۔

قہقہے لگایئے عمر بڑھایئے، ہنسنے کے عالی دن پر ماہرین کا مشورہ

ہنسنے سے دل کی شریانوں کی کام کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے اور خون کا دوران میں بہتری پیدا ہو تی ہے جس کی مدد سے دل کی مختلف بیماریوں سمیت دل کے دورہ سے بھی محفوظ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

زوردار قہقہ انسانی جسم میں موجود مثبت کیمیکلزکو توانا کرتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان کے حواس خمسہ کی کارکردگی میں بہتری واقع ہوتی ہے اور اس کے جسم میں درد کو بھی آرام ملتا ہے ۔

یورپی ملک ناروے میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زوردار قہقہے لگاکر ہنسنے اور خوش رہنے والے افراد کی عمر بھی ان افراد سے لمبی ہو تی ہے جو ہنسنے،قہقہ لگانے اور خوش رہنے میں  کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔

مختلف ممالک کے محققین کا کہنا ہے کہ کھلکھلاکر ہنسنے سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی جس کا سبب محققین یہ دیتے ہیں ہنسنے سے انسانی قوت مدافعت میں اضافہ ہو تا ہے اور رفتہ رفتہ درد کی شدت میں کمی واقع ہو تی ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق بیس منٹ کی مسلسل چہل قدمی سے حاصل کردہ توانائی کھلکھلاکر دو منٹ تک ہنسنے سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ بھرپور قہقہہ لگانے سے انسان کے 80 پٹھے حرکت میں آتے ہیں ،مزاح دماغ کے ان ہی حصوں کو سرگرم کرتا ہے، جو کوکین کے استعمال کرنے یادولت کے خیال سے حرکت میں آتے ہیں۔

تازہ ترین