وزير اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی اور زرداری نے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، موقع ملا تو سندھ اور خیبر پختون خوا میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سیاسی امور اور ملک کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کا اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبے ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے، جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل ہوئے ،اس کی مثال نہیں ملتی۔
انجینئر خرم دستگیر کاکہناتھاکہ شہبازشریف پاکستان کا فخر ہیں،ملک میں ترقی کا تسلسل مسلم لیگ ن ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔