• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے خوست کی مسجد میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق

افغان صوبے خوست کی مسجد میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے خوست کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوگ مسجد میں نماز کے لیے موجود تھے کہ دھماکا ہو گیا۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خوست کی جس مسجد میں دھماکہ ہوا اسے ووٹر رجسٹریشن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

افغانستان میں رواں برس اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے گزشتہ ماہ ہی ووٹر رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ سے اب تک ووٹر رجسٹریشن سینٹرز پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ 22 اپریل کو افغان دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر ہونے والے حملے میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین