• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اس ملک میں ہر دوسرا آدمی چور ہے۔‘‘
جس کا جتنا بس چلتا ہے، اتنی بے ایمانی کرتا ہے۔
کنڈکٹر ایک روپیہ ہڑپ کر سکتا ہے اور کرتا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بس سے اتر کے کہا۔
میں نے اتفاق کیا۔
گھر پہنچے تو بجلی نہیں تھی۔
’’بجلی کمپنی بھی چور ہے۔
سپلائی آدھی دیتی ہے، بل پورا بھیجتی ہے۔‘‘
میں نے پسینہ پونچھا۔
ڈوڈو نے برا سا منہ بنایا۔
بجلی آئی تو وہ غائب ہو گیا۔
کچھ دیر بعد آیا میں نے پوچھا،
’’کدھر چلے گئے تھے؟‘‘
ڈوڈو نے بتایا،
’’اے سی چلانا چاہ رہا تھا۔
کنڈا ڈالنے گیا تھا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین