• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ہے، احسن اقبال

20 کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ہے، احسن اقبال

نارووال(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 20کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت وعدے نہیں، کام کرتی ہے۔ نارروال میں حملے سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام جاری رکھا، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی کاموں اور پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کر کے دکھایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست اور پالیسیوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے 2013 اور 2018 کے پاکستان میں فرق ہے ، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نواز شر یف کی تختی لگی ہے۔

تازہ ترین