• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اپنی عظیم ماں کے لیے

ڈاکٹر صغریٰ کا ہدیہ تبریک، خراجِ تحسین

جب ماں کا اعتبار مِرے ساتھ ساتھ ہے

دونوں جہاں کا پیارا مِرے ساتھ ساتھ ہے

سُنتی ہے صرف وہ مِرے احساس کی زبان

یہ وجۂ افتخار مِرے ساتھ ساتھ ہے

سب موسموں میں چھائوں کا جو استعارہ ہے

وہ شجر سایہ دار مِرے ساتھ ساتھ ہے

رنج و الم سے میں نہ ہوئی مضطرب کبھی

راحت بھرا قرار مِرے ساتھ ساتھ ہے

رکھتی ہے وہ ہمیشہ مِرے درد کی خبر

شفقت بَھری بہار مِرے ساتھ ساتھ ہے

اب تلخ موسموں کا مجھے کوئی غم نہیں

خوشبو بھری پھوار مِرے ساتھ ساتھ ہے

دریائے زندگی میں جو یوں موجزن ہوں میں

اُلفت بھرا حصار مِرے ساتھ ساتھ ہے

صغرا صدف جو روح سے چُھٹتا نہیں کبھی

وہ رنگ، وہ نکھار مِرے ساتھ ساتھ ہے

تازہ ترین
تازہ ترین