• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سکہ جاری

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سکہ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سکہ جاری کردیا۔

سکے کی رونمائی کے لئے اسٹیٹ بینک کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اعزازی سکے کی نقاب کشائی کی۔

اعزازی سکے کی مالیت 50 روپے ہے،اعزازی سکہ 9مئی سے ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن سے حاصل کئے جاسکے گا۔

اعزازی سکے کی ایک جانب ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تصویر کا عکس ہے، سکے کی گولائی تیس ایم ایم جبکہ وزن تیرہ اعشاریہ پانچ گرا م ہے۔

تازہ ترین