کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ،نسیم الرحمن، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عمرفاروق کاکڑایڈووکیٹ، لیاقت علی درانی، عبدالغفار بادینی، شریف کرد، محمداکبر،محمد یوسف، محمد نسیم نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور دعا کی کہ اللہ پاک احسن اقبال کو جلد صحت کاملا عطاء کرے بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ جمہوریت پر حملہ تصور کیا جاتا ہے ان جمہوریت دشمنوں کیلئے ضروری ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت تمام وی آئی پیز کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں کیونکہ ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کرے لہذا ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کرے۔