• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھ میں پانی کی کمی ، آم کی فصل خراب ہونےکا خدشہ

سندھ میں زرعی پانی کی کمی کے باعث آم کی اربوں روپے مالیت کی تیار فصل خراب ہونےکاخدشہ ہے ۔

سندھ میں60 فی صد پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے آم کے درخت کمزور ہوگئے ہیں اور ٹہنیاں آم کا وزن برداشت نہیں کر پارہیں، گرنے کی وجہ سے آم خراب ہورہاہے۔

پانی کی کمی کے باعث کیلے اوردیگر فصلوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔سندھ کے کاشت کاروں کہتے ہیں فصلوں کیلئے فوری طورپر پانی فراہم نا کیاگیاتو پھلوں کی پیداوار میں کمی ماہ رمضان میں قیمتو ں میں اضافے کاسبب بنے گی۔

کاشت کاروں نے حکومت فیلڈکینال بند کرکے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین