• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضال ریحان (10مئی2018)احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مضمرات

٭جناب آپ نے بہترین کالم تحریر کیا ہے بالخصوص مذہبی جنونیوں کی نفسیات و کیفیات کا جائزہ لینے کے لئے آپ نے پوری قوم کے ذی شعور طبقے کو آواز دی ہے یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے میڈیا میں بھی اس پر بحث ہونی چاہئے لا حاصل بحثوں کو چھوڑ دینا چاہئے۔ (سید علی رضا، لاہور)
٭جناب احسن اقبال پر ختم نبوت کی بنیاد پر قاتلانہ حملہ دراصل اسلام کی روح کے منافی ہے۔ مذہب انسان میں اصلاح پیدا کرنے کا ذریعہ ہے اور بلا تفریق محبت کا درس دیتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اپنی منشا کے مطابق قرآن کی تشریح نہیں کرنی چاہئے۔ احسن اقبال جیسے ذہین اور ترقی پسند مسلمان کے ساتھ ایسا سلوک شرمناک ہے اور اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ (تانیہ بٹ)
تازہ ترین