• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

’کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی‘

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا اور کہا کہ وہ کسی صورت الزام واپس نہیں لیں گی۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کو لیگل نوٹس کا 4صفحات پر مشتمل  جواب بھیجا ہے۔

میشا شفیع نے جواب میں کہا ہے کہ علی ظفر نےاپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا توسول اورفوجداری قوانین کےتحت کارروائی کروں گی، ان پر تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں۔

واضح رہے میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے انہیںلیگل نوٹس بھیجوایا، نوٹس کے متن میں  کہا گیا تھا کہ میشا نے معافی نہ مانگی تو ایک ارب ہرجانے کا کیس دائر کیا جائے گا۔

تازہ ترین