• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن جانچنے کا آئی سی سی معیار امتیازی قرار دیدیا

محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن جانچنے کا آئی سی سی معیار امتیازی قرار دیدیا

قومی کرکٹ کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن جانچنے کے آئی سی سی معیار کو امتیازی قرار دیدیا۔

محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی سی سی پر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ کہیں طاقت، کہیں تعلقات قانون پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

محمد حفیظ نے سوال اٹھایا کہ انسانی آنکھ صرف ایک ڈگری کا فرق کیسے دیکھ سکتی ہے؟ رپورٹ کرنے والوں کو میرا 16 ڈگری کا خم نظر آگیا ، دوسروں کا 25 اور 30 ڈگری کا خم بھی نہ دیکھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا، تعلقات خراب ہونے کے ڈر سے رعایتیں دی جاتی ہیں۔

محمد حفیظ نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کے بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دے دی۔ 

تازہ ترین