• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلوریڈا میں بہادر سارس مگر مچھ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا


فلوریڈا کے مقامی گالف کورس میدان میں ایک عجیب و غریب منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک سارس اپنی فیملی کی حفاظت کیلئے ایک مگر مچھ کے آگے دیوار بن کر کھڑا ہوگیا۔

فلوریڈا میں بہادر سارس مگر مچھ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کے بارے میں گالف کورس میں موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ سارس اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے اتنا پرعزم تھا کہ اس نے نہ صرف میدان سے گزرنے والے مگر مچھ کا راستہ روکا بلکہ اس وقت تک اسے روکتا رہا جب تک مگر مچھ میدان سے باہر نہیں نکل گیا۔

تازہ ترین