• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آئیرلینڈ کیخلاف فہیم، شاداب کی عمدہ بیٹنگ، اسکور 268 تک لے آئے

ڈبلن ٹیسٹ میں فہیم اشرف اور شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ سے آئیرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کوتباہی سے بچالیا، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 109 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی قائم کی اوردن کے اختتام پر 76 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 268 رنز بنالیے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسر ے روز آسمان صاف تھا ، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن اظہر علی 4 ،اور امام الحق 7 رنز بناکر پویلین پہنچ گئے۔

تیسری وکٹ پر حارث سہیل اور اسد شفیق نے 58 رنز جوڑے، حارث سہیل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 62رنز اسکور کیے، اُن کی اننگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

اس کے بعد بابر اعظم 14 اور کپتان سرفراز احمد بھی 20 رنز بناکر پویلین پہنچ گئے، پاکستان کے 6 کھلاڑی 159رنز پر میدان بدر ہوچکے تھے، اس مرحلے پر ڈیبو ٹیسٹ کھیلنے والے فہیم اشرف نے شاداب خان کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 109رنز کا اضافہ کیا۔

فہیم اشرف 61 اور شاداب خان 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، جس وقت خراب روشنی اور بارش کے سبب 22اوورز قبل کھیل ختم کیا گیا تو پاکستان کا اسکور 6 وکٹ پر 268رنز تھا۔

آئیرلینڈ کی جانب سے مُرٹاگ، تھامسن اور رینکن نے دو، دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔


تازہ ترین