• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 مقبوضہ بیت المقدس احتجاج، شہداءکی تعداد 52ہوگئی

امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی سے ملحقہ سرحد پر اکٹھے ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں پر شدید اندھادہند فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2410 فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے بتایا ہے کہ اسرائیلی درندگی سے شہید ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری بھی کی ہے اور حملے میں پانچ ملٹری ٹریننگ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں پرتشدد مظاہروں کے ردعمل میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین